پنجاب میں پنچایت نظام، وزیراعلیٰ مریم نواز نے مجوزہ ڈرافٹ کی منظوری دے دی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- صوبائی حکومت نے پنجاب پنچایت ایکٹ 2026 پر عوام سے تجاویز لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈرافٹ میں پنجاب میں تنازعات کے حل کے لیے پنچایت نظام کو قانونی شکل دینے کی تجویز دی گئی۔
- مجوزہ ڈرافٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنچایتی نظام کے تحت 15 دن میں تنازع کے تصفیے کی کوشش کرنا ہوگی، ریٹائرڈ ججوں، فوجی افسران، ریٹائرڈ سرکاری افسران اور وکلا پنچایتی مقرر ہو سکیں۔
- اسی طرح پنچایتی کی تقرری، نگرانی اور برطرفی کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کے پاس ہوں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): پنجاب میں پنچایت نظام کی قانونی بحالی کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور اس کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز نے مجوزہ ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔
صوبائی حکومت نے پنجاب پنچایت ایکٹ 2026 پر عوام سے تجاویز لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈرافٹ میں پنجاب میں تنازعات کے حل کے لیے پنچایت نظام کو قانونی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت پنچایت نظام کے ذریعے عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کا منصوبہ۔
مجوزہ ڈرافٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنچایتی نظام کے تحت 15 دن میں تنازع کے تصفیے کی کوشش کرنا ہوگی، ریٹائرڈ ججوں، فوجی افسران، ریٹائرڈ سرکاری افسران اور وکلا پنچایتی مقرر ہو سکیں گے، اساتذہ، پروفیسرز، علمائے کرام اور مساجد کے امام بھی پنچایتی بننے کے اہل ہوں۔
اسی طرح پنچایتی کی تقرری، نگرانی اور برطرفی کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کے پاس ہوں گے، پنچایتی کی مدت تین سال مقرر کرنے کی تجویز کی گئی ہے اور تسلی بخش کارکردگی پر دوبارہ تقرری ممکن ہوگی، پنچایتی بلا معاوضہ خدمات انجام دیں گے، عہدہ سنبھالنے سے پہلے حلف اٹھانا ہوگا۔
مجوزہ ڈرافٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام فریق کی رضامندی کے بغیر پنچایتی کسی تنازع کی کارروائی نہیں کر سکے گا، دیوانی، خاندانی، گھریلو اور ہمسایوں کے تنازعات پنچایت کے ذریعے حل کرایا جائے گا، جس میں جائیداد، زمین کی حدود، قبضے، راستوں اور آب پاشی کے تنازعات بھی پنچایت کے دائرہ اختیار میں شامل۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کاروباری معاملات اور مالی لین دین کے تنازعات بھی پنچایتی حل کروا سکیں گے، زیادتی، جنسی تشدد، ہراسانی اور غیرت کے نام پر جرائم پنچایت کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوگا، ونی، سوارہ اور بدلہ صلح جیسی رسومات کے تحت خواتین کو شادی میں دینے پر پابندی کی تجویز دی گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











