پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت مقرر

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق 21 نومبر 2026 بروز ہفتے سے ہوگا، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نئے گندم ریلیز آرڈر کا اجرا کیا۔
- سرکاری گندم سے تیار آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 1275 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سرکاری گندم صرف منظور شدہ فلور ملز اور لائسنس یافتہ آٹا چکیوں کو جاری ہوگی۔
- نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گندم سے تیار آٹے کی فروخت کی رقم کی روزانہ تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، گندم کا کوٹہ اضلاع کی آبادی اور ضروریات کے مطابق مختص ہوگا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت 4500 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کردی گئی۔
پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق 21 نومبر 2026 بروز ہفتے سے ہوگا، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نئے گندم ریلیز آرڈر کا اجرا کیا۔
سرکاری گندم سے تیار آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 1275 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سرکاری گندم صرف منظور شدہ فلور ملز اور لائسنس یافتہ آٹا چکیوں کو جاری ہوگی، گندم کے حصول کے لیے فلور ملز اور آٹا چکیوں کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سے معاہدہ کرنا ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گندم سے تیار آٹے کی فروخت کی رقم کی روزانہ تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، گندم کا کوٹہ اضلاع کی آبادی اور ضروریات کے مطابق مختص ہوگا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز فلور ملز اور آٹا چکیوں کو گندم کا کوٹہ تقسیم کریں۔
نجی گندم سے تیار مصنوعات دوسرے صوبوں میں بھیجنے کے لیے ای پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، سرکاری گندم سے تیار آٹے کی فروخت اور پسائی کا ڈیٹا روزانہ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ آٹے کی مقررہ سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنائے گی، نئے آرڈر کا مقصد سرکاری گندم کی شفاف تقسیم اور آٹے کی دستیابی یقینی بنانا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











