پنجاب میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس فلم سٹی کے آغاز کی تیاریاں مکمل، افتتاح 15 دسمبر کو ہوگا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت پنجاب فلم اتھارٹی کے پہلے اجلاس میں پنجاب میں فلمی صنعت کی بحالی، جدید فلم سازی اور لاہور کو دوبارہ فلم انڈسٹری کا مرکز بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
- وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں بننے والی پنجابی فلموں کو 35، اردو فلموں کو 20 فیصد ریبیٹ دیا جائے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب کے پہلے جدید ترین ٹیکنالوجی اور سہولیات سے لیس فلم سٹی کے آغاز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، افتتاح 15 دسمبر کو ہوگا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت پنجاب فلم اتھارٹی کے پہلے اجلاس میں پنجاب میں فلمی صنعت کی بحالی، جدید فلم سازی اور لاہور کو دوبارہ فلم انڈسٹری کا مرکز بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں بننے والی پنجابی فلموں کو 35، اردو فلموں کو 20 فیصد ریبیٹ دیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اور پاکستان کا پہلا رائلٹی قانون بنانے کی منظوری دے دی جسے پنجاب فلم اتھارٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











