پاکستان میں فضائی آلودگی، شہریوں کی اوسط عمر 3.9 سال کم ہونے کا انکشاف

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان میں فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی متوقع عمر میں اوسطاً 3.9 سال کی کمی اور سالانہ تقریباً ایک لاکھ 28 ہزار قبل از وقت اموات کا انکشاف ہوا۔
- پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو (پی اے کیو آئی) کی نئی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے ملک کی معیشت کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 6.5 فیصد کے مساوی نقصان پہنچ رہا۔
- پاکستان میں فضائی آلودگی کا جائزہ، صحت کے خطرات۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان میں فضائی آلودگی سے سالانہ ایک لاکھ 28 ہزار اموات اور شہریوں کی اوسط عمر 3.9 سال کم ہونے کا انکشاف ہوا۔
پاکستان میں فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی متوقع عمر میں اوسطاً 3.9 سال کی کمی اور سالانہ تقریباً ایک لاکھ 28 ہزار قبل از وقت اموات کا انکشاف ہوا۔
پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو (پی اے کیو آئی) کی نئی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے ملک کی معیشت کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 6.5 فیصد کے مساوی نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی عمر میں سات سال تک کمی ہو سکتی۔
پاکستان میں فضائی آلودگی کا جائزہ، صحت کے خطرات، ذرائع اور حل پر مبنی قومی منظرنامہ رپورٹ میں پہلی مرتبہ مختلف شعبوں سے خارج ہونے والی آلودگی کے اخراج کا یکساں قومی تخمینہ اور متعدد شہروں میں فضائی معیار کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔
رپورٹ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے فضائی آلودگی سے متاثرہ علاقوں کا تجزیہ کیا گیا۔
پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو کے بانی جو رپورٹ تیارکرنے والی ٹیم کا حصہ ہیں انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کی تیاری کے لیے زمینی سطح پر فضائی معیار کی پیمائش، سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار اور مقامی سرگرمیوں سے متعلق معلومات استعمال کی گئیں۔ ان میں ایندھن کا استعمال، گاڑیوں کی اقسام اور تعداد، صنعتی اداروں کا ریکارڈ اور مختلف شعبوں سے خارج ہونے والے آلودہ ذرات اور گیسوں کی مقدار شامل۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











