پاکستان میں اسمارٹ گلاسز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کیمروں والی عینک کی خرید و فروخت پر پابندی کی درخواست پر سماعت۔
- دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے بھی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا ہے پنجاب حکومت نے کیمروں والی عینک کی خریدو فروخت پرپابندی عائدکردی۔
- پابندی کا اطلاق کیمرہ نصب عینک، قلم، پن اور کی چین سمیت دیگر خفیہ ریکارڈنگ آلات پر بھی ہوگا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور : پنجاب حکومت نے کیمروں والی عینک کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی، اس حوالے سے عدالت کو آگاہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کیمروں والی عینک کی خرید و فروخت پر پابندی کی درخواست پر سماعت۔
دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے بھی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا ہے پنجاب حکومت نے کیمروں والی عینک کی خریدو فروخت پرپابندی عائدکردی۔
پابندی کا اطلاق کیمرہ نصب عینک، قلم، پن اور کی چین سمیت دیگر خفیہ ریکارڈنگ آلات پر بھی ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خفیہ کیمروں سے متعلق پابندی کی سفارشات وفاقی کابینہ سے منظور ہوچکی ہیں اور وفاقی کابینہ نے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کی تجاویز تسلیم کرلی ہیں۔
وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سے خفیہ کیمروں کے حوالے سے قانون سازی اور ریگولیٹری فریم ورک کے لیے تجاویز طلب کرلی ہیں اور صوبوں کو 25 نومبر تک سفارشات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 8 دسمبرتک ملتوی کردی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











