پاکستان ریلویز کا اسلام آباد ایکسپریس کے کچن پورشن مینیجر کو جرمانہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور عبداللہ ارشد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن انعام اللہ کی ہدایات پر گرین لائن اور اسلام آباد ایکسپریس ٹرینوں کے کچن پورشن کی سرپرائز چیکنگ۔
- چیکنگ کے دوران اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کے کچن پورشن میں صفائی سٹھرائی تسلی بخش نہ ہونے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان ریلویز نے اسلام آباد ایکسپریس کے کچن پورشن مینیجر کو صفائی ستھرائی تسلی بخش نہ ہونے پر ایک ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔
ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور عبداللہ ارشد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن انعام اللہ کی ہدایات پر گرین لائن اور اسلام آباد ایکسپریس ٹرینوں کے کچن پورشن کی سرپرائز چیکنگ کی۔ اس موقع پر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار، صفائی ستھرائی اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
چیکنگ کے دوران اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کے کچن پورشن میں صفائی سٹھرائی تسلی بخش نہ ہونے اور غیر معیاری دودھ کی موجودگی پر مینیجر کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ مسافروں کو فراہم کیے جانے والے کمپلیمنٹری فوڈ باکسز کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











