وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’خوشحال دیہات پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پروگرام کے تحت گاؤں کی ترقی کے فیصلے وہاں کے مکین خود کریں گے، دیہات میں پکی گلیاں، ڈرینج سسٹم، گندے پانی کے نکاس کے لیے جوہڑ اور سولر اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں۔
- پروگرام کے پہلے مرحلے میں 485 دیہات میں کوآپریٹو سوسائٹیز قائم کی جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 1500 دیہات میں کوآپریٹو سوسائٹیز تشکیل دی جائیں۔
- وزیراعلیٰ مریم نواز نے پروگرام کے آغاز کے لیے 44 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے دیہات کی ترقی کے لیے ’’خوشحال دیہات پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پروگرام کے تحت گاؤں کی ترقی کے فیصلے وہاں کے مکین خود کریں گے، دیہات میں پکی گلیاں، ڈرینج سسٹم، گندے پانی کے نکاس کے لیے جوہڑ اور سولر اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔ دیہی ترقیاتی منصوبے کوآپریٹو سوسائٹی ماڈل کے تحت مکمل کیے جائیں۔
پروگرام کے پہلے مرحلے میں 485 دیہات میں کوآپریٹو سوسائٹیز قائم کی جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 1500 دیہات میں کوآپریٹو سوسائٹیز تشکیل دی جائیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پروگرام کے آغاز کے لیے 44 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے۔ اس مقصد کے لیے 29 سال بعد پنجاب میں کوآپریٹو سوسائٹیز پر عائد پابندی جزوی طور پر اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











