ملازمین کے لئے اہم خبر ! چھٹیوں کی نئی پالیسی کا اعلان

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس نے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے چھٹیوں کی نئی پالیسی کی منظوری۔
- ترجمان پولیس نے بتایا کہ نئی پالیسی کا اطلاق تمام شعبوں پر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، نئی پالیسی کے تحت چھٹیوں کی منظوری کے اختیارات مختلف سطح کے پولیس افسران کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔
- اعلامیے میں کہا گیا کہ ایس ایچ او کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل تک 3 دن کی اتفاقی چھٹی منظور کر سکے گا، جبکہ ڈی ایس پی کو 5 دن تک اتفاقی چھٹی دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : پولیس اہلکاروں کے لیے چھٹیوں کی نئی پالیسی منظور کر لی گئی،جس کا اطلاق تمام شعبوں پر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس نے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے چھٹیوں کی نئی پالیسی کی منظوری دے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ نئی پالیسی کا اطلاق تمام شعبوں پر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، نئی پالیسی کے تحت چھٹیوں کی منظوری کے اختیارات مختلف سطح کے پولیس افسران کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ایس ایچ او کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل تک 3 دن کی اتفاقی چھٹی منظور کر سکے گا، جبکہ ڈی ایس پی کو 5 دن تک اتفاقی چھٹی دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔ ایس ایس پی، ڈی آئی جی اور ڈی جی کے اختیارات بھی نئی پالیسی میں واضح کر دیے گئے ہیں۔
پالیسی کے تحت مرد پولیس اہلکاروں کو شادی کے موقع پر 10 دن جبکہ خواتین اہلکاروں کو ایک ماہ کی رخصت مل سکے گی، حج کے لیے 45 دن اور عمرہ و زیارات کے لیے 21 دن کی چھٹی منظور کی جا سکے۔
اعلامیے کے مطابق سی ایس ایس اور پی سی ایس امتحانات کے لیے 20 دن جبکہ انٹرویو کے لیے 15 دن کی رخصت دی جا سکے گی۔ تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہفتے میں ایک دن چھٹی ملے گی، جبکہ دور دراز اضلاع میں تعینات اہلکار مقررہ مدت کے بعد 7 یا 14 دن کی رخصت لے سکیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










