مفتی ابرار پر سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، پولیس پر پتھراؤ کا مقدمہ درج، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق فضل الرحمان کے ساتھی مفتی ابرار پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن فور میں غیر قانونی اجتماع، سڑک کی بندش اور پولیس پر پتھراؤ کا مقدمہ درج کیا گیا۔
- ایف آئی آر نمبر 1212/26 کے مطابق جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے پیشگی اجازت کے بغیر اجتماع کیا، پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور سرکاری امور میں مداخلت۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): مولانا فضل الرحمان کے ساتھی مفتی ابرار پر اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش، کارِسرکار میں مداخلت اور پولیس پر پتھراؤ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فضل الرحمان کے ساتھی مفتی ابرار پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن فور میں غیر قانونی اجتماع، سڑک کی بندش اور پولیس پر پتھراؤ کا مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر نمبر 1212/26 کے مطابق جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے پیشگی اجازت کے بغیر اجتماع کیا، پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور سرکاری امور میں مداخلت کی، جے یو آئی (ف) کے عناصر نے واقعے کے دوران اسلحے کے زور پر سرکاری اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی سے بھی روکا، ایف آئی آر کے مطابق غیر قانونی اجتماع کے دوران عام شہریوں، مسافروں اور قریبی رہائشی فلیٹس کے مکینوں کی جان و مال بھی خطرے میں ڈالی گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











