مریم نواز نے سی ایم سولر پینل اسکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چولستان میں پانچ ہزار سولر پینل کے پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی جبکہ ستھرا پنجاب کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ سے انرجی اور بائیو فیول پراجیکٹ پر پلان طلب کر لیا گیا۔
- مریم نواز شریف نے تمام بڑے اسپتالوں کے انرجی ااڈٹ کا حکم دے دیا جبکہ اسپتالوں میں انرجی لوڈ کے مطابق الیکٹرک پینل لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔
- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں تین ہزار ٹن ویسٹ سے انرجی کے پائلٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم سولر پینل اسکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی، مریم نواز نے فیز ٹو میں سولر پینل اسکیم 90ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چولستان میں پانچ ہزار سولر پینل کے پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی جبکہ ستھرا پنجاب کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ سے انرجی اور بائیو فیول پراجیکٹ پر پلان طلب کر لیا گیا۔
مریم نواز شریف نے تمام بڑے اسپتالوں کے انرجی ااڈٹ کا حکم دے دیا جبکہ اسپتالوں میں انرجی لوڈ کے مطابق الیکٹرک پینل لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں تین ہزار ٹن ویسٹ سے انرجی کے پائلٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر فیصل کھوکھر اور سیکرٹری انرجی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اینیمل ویسٹ، ایگری ویسٹ اور سالڈ ویسٹ سے بائیو انرجی اور بائیو فیول پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا، ننکانہ میں دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات سے بائیوریفارئنری پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











