بدھ، 18 نومبر 2026ء8 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
اگر کوئی بچہ متاثر ہو تو کیا کریں؟تحصیل پسرور کے موضع نار سنگھ میں فصل کی باقیات کو جلانے پر کسان پر 15 ہزار روپے عائدپنجاب اسمبلی نے ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنس ایکٹ 2026 منظور کر لیاامریکی شکایت پر این سی سی آئی اے نے لاہور سے ملزم پکڑ لیاریسٹورنٹ مالکان خبردار، اہم خبر آگئیاب موبائل ایپ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کتنے ہزار کا قرض ملے گا؟ نئے قوانین جاریتھانہ پھلورہ پولیس کی کارروائی: سیالکوٹ کے رہائشی 2 ون ویلـرز گرفتار، موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیںاسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت کا موضع بلگن کا دورہخواتین اساتذہ کے ہیل والی جوتیاں اور سلیو لیس لباس پہننے پر پابندی! نیا ڈریس کوڈ جاریمحفوظ بچپن — ہم سب کی ذمہ داریاگر کوئی بچہ متاثر ہو تو کیا کریں؟تحصیل پسرور کے موضع نار سنگھ میں فصل کی باقیات کو جلانے پر کسان پر 15 ہزار روپے عائدپنجاب اسمبلی نے ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنس ایکٹ 2026 منظور کر لیاامریکی شکایت پر این سی سی آئی اے نے لاہور سے ملزم پکڑ لیاریسٹورنٹ مالکان خبردار، اہم خبر آگئیاب موبائل ایپ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کتنے ہزار کا قرض ملے گا؟ نئے قوانین جاریتھانہ پھلورہ پولیس کی کارروائی: سیالکوٹ کے رہائشی 2 ون ویلـرز گرفتار، موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیںاسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت کا موضع بلگن کا دورہخواتین اساتذہ کے ہیل والی جوتیاں اور سلیو لیس لباس پہننے پر پابندی! نیا ڈریس کوڈ جاریمحفوظ بچپن — ہم سب کی ذمہ داریاگر کوئی بچہ متاثر ہو تو کیا کریں؟تحصیل پسرور کے موضع نار سنگھ میں فصل کی باقیات کو جلانے پر کسان پر 15 ہزار روپے عائدپنجاب اسمبلی نے ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنس ایکٹ 2026 منظور کر لیاامریکی شکایت پر این سی سی آئی اے نے لاہور سے ملزم پکڑ لیاریسٹورنٹ مالکان خبردار، اہم خبر آگئیاب موبائل ایپ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کتنے ہزار کا قرض ملے گا؟ نئے قوانین جاریتھانہ پھلورہ پولیس کی کارروائی: سیالکوٹ کے رہائشی 2 ون ویلـرز گرفتار، موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیںاسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت کا موضع بلگن کا دورہخواتین اساتذہ کے ہیل والی جوتیاں اور سلیو لیس لباس پہننے پر پابندی! نیا ڈریس کوڈ جاریمحفوظ بچپن — ہم سب کی ذمہ داریاگر کوئی بچہ متاثر ہو تو کیا کریں؟تحصیل پسرور کے موضع نار سنگھ میں فصل کی باقیات کو جلانے پر کسان پر 15 ہزار روپے عائدپنجاب اسمبلی نے ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنس ایکٹ 2026 منظور کر لیاامریکی شکایت پر این سی سی آئی اے نے لاہور سے ملزم پکڑ لیاریسٹورنٹ مالکان خبردار، اہم خبر آگئیاب موبائل ایپ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کتنے ہزار کا قرض ملے گا؟ نئے قوانین جاریتھانہ پھلورہ پولیس کی کارروائی: سیالکوٹ کے رہائشی 2 ون ویلـرز گرفتار، موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیںاسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت کا موضع بلگن کا دورہخواتین اساتذہ کے ہیل والی جوتیاں اور سلیو لیس لباس پہننے پر پابندی! نیا ڈریس کوڈ جاریمحفوظ بچپن — ہم سب کی ذمہ داری
پنجاب9 گھنٹے پہلے•18 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 2:07
🇬🇧 English

لاہور کے گرد 300 کلومیٹر میں ہفتے کے دوران 2,306 مقامات پر آتشزدگی، آلودگی میں مزید اضافے کا خدشہ

لاہور کے گرد 300 کلومیٹر میں ہفتے کے دوران 2,306 مقامات پر آتشزدگی، آلودگی میں مزید اضافے کا خدشہ
مطالعہ کی سہولیات:

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • فضائی آلودگی کے اعدادوشمار کے تجزیے کے مطابق زیادہ آتشزدگی والے علاقوں سے گزرنے والی ہواؤں کے دنوں میں لاہور میں پی ایم 2.5 کی اوسط مقدار نسبتاً 37 مائیکروگرام فی مکعب میٹر زیادہ رہی۔
  • پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو (پی اے کیو آئی) کی جانب سے ہواناما۔
  • پاکستان میں یہ تعداد 2018 سے 2025 کے دوران اسی ہفتے کی اوسط 1,539 سے 18 فیصد کم تھی، جبکہ بھارت میں آتشزدگی کے واقعات کی تعداد 2018 کے بعد اسی مدت کی کم ترین سطح پر رہی۔

لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور کے گرد 300 کلومیٹر کے دائرے میں 11 سے 17 نومبر کے دوران پاکستان اور بھارت میں آگ لگنے کے 2,306 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جبکہ اسی عرصے میں لاہور پہنچنے والی ہوائیں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران اوسطاً 17.3 آتشزدگی کے مقامات سے گزریں۔

فضائی آلودگی کے اعدادوشمار کے تجزیے کے مطابق زیادہ آتشزدگی والے علاقوں سے گزرنے والی ہواؤں کے دنوں میں لاہور میں پی ایم 2.5 کی اوسط مقدار نسبتاً 37 مائیکروگرام فی مکعب میٹر زیادہ رہی۔

پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو (پی اے کیو آئی) کی جانب سے ہواناما اور امریکی خلائی ادارے ناسا کے سیٹلائٹ ڈیٹا پر مبنی تجزیے کے مطابق 11 سے 17 نومبر کے دوران پاکستان میں آتشزدگی کے 1,265 اور بھارت میں 1,043 واقعات سامنے آئے۔

پاکستان میں یہ تعداد 2018 سے 2025 کے دوران اسی ہفتے کی اوسط 1,539 سے 18 فیصد کم تھی، جبکہ بھارت میں آتشزدگی کے واقعات کی تعداد 2018 کے بعد اسی مدت کی کم ترین سطح پر رہی۔ بھارت میں گزشتہ آٹھ برسوں کی اسی عرصے کی اوسط 7,657 واقعات تھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں کے اعدادوشمار میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافے کے تقریباً تین روز بعد فضا میں باریک ذرات پی ایم 2.5 کی سطح بڑھنے کا رجحان بھی دیکھا گیا۔ تاہم رواں سال موسمی حالات گزشتہ برس سے مختلف تھے۔ 11 سے 17 نومبر کے دوران ہواؤں کی اوسط رفتار 4.9 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، جو گزشتہ سال اسی مدت کی 2.7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط سے 81 فیصد زیادہ تھی۔

اسی طرح دوپہر کے وقت فضا میں آلودگی کے پھیلاؤ کے لیے دستیاب عمودی گہرائی، جسے مکسنگ ہائٹ کہا جاتا ہے، رواں سال اوسطاً 1,190 میٹر رہی، جبکہ گزشتہ سال یہ 850 میٹر تھی۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ مکسنگ ہائٹ اور تیز ہوائیں آلودگی کو زیادہ فضائی حجم میں پھیلانے میں مدد دیتی ہیں۔

ہوا کے گزشتہ 72 گھنٹوں کے راستوں کے تجزیے میں یہ بھی سامنے آیا کہ لاہور پہنچنے والی ہوا اوسطاً 17.3 آتشزدگی کے مقامات سے گزری۔ جن دنوں ہوا کم از کم 16 ایسے مقامات سے گزری، ان دنوں لاہور کا اوسط اے کیو آئی 261 اور پی ایم 2.5 کی مقدار 211.5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی۔

اس کے مقابلے میں دیگر دنوں میں اے کیو آئی 224 اور پی ایم 2.5 کی مقدار 174.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پی اے کیو آئی نے اس تقابل کے لیے رواں سال کے پانچ اور گزشتہ سال کے نو دنوں کے اعدادوشمار استعمال کیے۔

⚖️ قانونی و صحافتی ماخذ، مصدقہ ریکارڈ و ڈس کلیمر پڑھیں ▼
📰 باضابطہ ماخذ و تصدیق: ایکسپریس نیوز قومی صحافتی و دستاویزی ریکارڈ

قانونی و ادارتی وضاحت (Disclaimer): یہ رپورٹ ملکی ضوابط (PECA 2016 / PEMRA) کے تحت معتبر قومی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے جاری کردہ حقائق کی روشنی میں عوامی آگاہی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ خبر کے تمام اصل صحافتی و دستاویزی ماخذ کا ریکارڈ ادارے کے پاس محفوظ ہے۔

اپنا پسرور ویب ڈیسک: یہ رپورٹ مصدقہ صحافتی و ادارتی ذرائع کی روشنی میں قارئین کے لیے شائع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
18 نومبر 2026•8 منٹ پہلے•وقاص احمد

اگر کوئی بچہ متاثر ہو تو کیا کریں؟

اگر کوئی بچہ متاثر ہو تو کیا کریں؟

18 نومبر 2026•8 منٹ پہلے•وقاص احمد

تحصیل پسرور کے موضع نار سنگھ میں فصل کی باقیات کو جلانے پر کسان پر 15 ہزار روپے عائد

تحصیل پسرور کے موضع نار سنگھ میں فصل کی باقیات کو جلانے پر کسان پر 15 ہزار روپے عائد۔ باقیات کو آگ لگانے کی تصدیق سٹیلائٹ کے ذریعہ کی گئی۔ کسان کو ایک ہفتہ کے اندر جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی...

18 نومبر 2026•6 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

تھانہ پھلورہ پولیس کی کارروائی: سیالکوٹ کے رہائشی 2 ون ویلـرز گرفتار، موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں

سیالکوٹ پولیس کا خونی کھیل ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، قانون شکنوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی!

18 نومبر 2026•6 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت کا موضع بلگن کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت کا موضع بلگن کا دورہ

18 نومبر 2026•7 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

محفوظ بچپن — ہم سب کی ذمہ داری

محفوظ بچپن — ہم سب کی ذمہ داری

18 نومبر 2026•7 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

خیابان اقبال پارک میں سردیوں کے رنگ نظر آنا شروع ہو گئے

خیابان اقبال پارک میں سردیوں کے رنگ نظر آنا شروع ہو گئے۔ میری گولڈ کے پھول کھل اٹھے۔

لاہور کے گرد 300 کلومیٹر میں ہفتے کے دوران 2,306 مقامات پر آتشزدگی، آلودگی میں مزید اضافے کا خدشہ | اپنا پسرور