لاہور میں بھارت سے آلودہ ہوائیں جنوب مشرقی رخ سے آ رہی ہیں

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کے آغاز کے ساتھ دھند کا عنصر نمایاں ہو رہا۔
- وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر زیادہ آلودگی والے علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔
- حکام کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 263 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی، خلاف ورزی پر 2 یونٹس سیل کیے گئے، جب کہ ایک صنعتی یونٹ کے خلاف مقدمہ درج اور 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بھارت سے آلودہ ہوائیں جنوب مشرقی سمت سے آ رہی ہیں، جب کہ ہوا کی رفتار 5 سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 267 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کے آغاز کے ساتھ دھند کا عنصر نمایاں ہو رہا ہے۔ فضائی معیار کی مسلسل نگرانی اور آلودگی کے ذرائع پر کنٹرول کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ دوپہر کے وقت ہوا کی رفتار اور درجہ حرارت میں بہتری کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں بھی بہتری متوقع۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر زیادہ آلودگی والے علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں، پلاسٹک اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کی انسپیکشن کی گئی۔
حکام کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 263 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی، خلاف ورزی پر 2 یونٹس سیل کیے گئے، جب کہ ایک صنعتی یونٹ کے خلاف مقدمہ درج اور 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسی طرح پنجاب بھر میں 404 اینٹوں کے بھٹوں کی انسپیکشن کے دوران 17 بھٹے سیل کیے گئے۔ ایک بھٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
پلاسٹک کے خلاف کارروائیوں کے دوران 141 مقامات کی انسپیکشن کی گئی، 2 مقامات سیل کیے گئے اور 21 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ کے خلاف جنگ کسی ایک محکمے کی نہیں بلکہ تمام ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کسانوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ فصلوں کی باقیات یا کسی بھی دوسری چیز کو آگ نہ لگائیں۔
مریم اورنگزیب نے گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ 39 دسمبر سے پہلے اپنی گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیشن لازمی مکمل کروائیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











