لاہور؛ خود کو انسپکٹر ظاہر کرکے شہری سے 20 لاکھ بٹورنے والا ملزم گرفتار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق لاہور زون نے کارروائی کرکے خود کو انسپکٹر ظاہر کرکے شہری سے 20 لاکھ روپے بٹورنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا اور فراڈ کے ذریعے وصول کی گئی مکمل رقم برآمد کر لی گئی۔
- انہوں نے بتایا کہ ساہیوال کے رہائشی سید حمزہ ارشاد بخاری کی شکایت پر مرکزی ملزم شاہد بشیر چیمہ کو گرفتار کر لیا۔
- ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گرفتاری کی دھمکیاں دے کر شہری کو خوفزدہ کیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): نیشنل سائبر کرائم کنٹرول انوسٹی گیشن اتھارٹی (این سی سی آئی اے) لاہور نے خود کو انسپکٹر ظاہر کرکے شہری سے 20 لاکھ روپے بٹورنے والے مرکزی ملزمکو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق لاہور زون نے کارروائی کرکے خود کو انسپکٹر ظاہر کرکے شہری سے 20 لاکھ روپے بٹورنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا اور فراڈ کے ذریعے وصول کی گئی مکمل رقم برآمد کر لی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ساہیوال کے رہائشی سید حمزہ ارشاد بخاری کی شکایت پر مرکزی ملزم شاہد بشیر چیمہ کو گرفتار کر لیا ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے شہری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں پہنچ کر خود کو سرکاری انسپکٹر ظاہر کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گرفتاری کی دھمکیاں دے کر شہری کو خوفزدہ کیا، ملزمان نے تین مختلف بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے شہری سے مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے وصول کیے اور نام نہاد کلیئرنس دلوانے کے نام پر مزید 50 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











