عظمیٰ بخاری کو سیکیورٹی خدشات، عدالت پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کا حکم معطل

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے وزیر اطلاعات پنجاب کی درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے ٹرائل کورٹ کا عظمی بخاری کو ہیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کا حکم معطل کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا۔
- عدالت نے دیگر گواہان کی حد تک کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی اور ریمارکس دیے کہ کیس کی سماعت کے دوران وزیر اطلاعات کے وکیل علی بخاری نے بتایا کہ درخواست گزار وزیر کے مقدمے پر ماتحت عدالت میں ٹرائل زیرِ التوا۔
- عظمی بخاری کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے ٹرائل کورٹ میں پیشی ممکن نہیں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ فلک جاوید کی جانب سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں صوبائی وزیر کو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا ماتحت عدالت کا حکم معطل کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے وزیر اطلاعات پنجاب کی درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے ٹرائل کورٹ کا عظمی بخاری کو ہیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کا حکم معطل کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا۔
عدالت نے دیگر گواہان کی حد تک کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی اور ریمارکس دیے کہ کیس کی سماعت کے دوران وزیر اطلاعات کے وکیل علی بخاری نے بتایا کہ درخواست گزار وزیر کے مقدمے پر ماتحت عدالت میں ٹرائل زیرِ التوا۔
عظمی بخاری کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے ٹرائل کورٹ میں پیشی ممکن نہیں۔
ٹرائل کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست مسترد کردی، قانون میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی سہولت دی گئی۔
اس لیے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











