شوہر کی بدسلوکی پر نکاح ختم ہو تو بیوی کو حقِ مہر ملے گا یا نہیں؟ بڑا فیصلہ آ گیا

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- لاہور ہائیکورٹ نے بیوی پر جسمانی اور ذہنی تشدد سے متعلق ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا۔
- لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے درخواست گزار مریم ظفر کی اپیل پر ماتحت عدالتوں کے فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے یہ تاریخی حکم نامہ جاری کیا۔
- عدالت نے قرار دیا کہ شوہر کا کوئی بھی ایسا رویہ جو بیوی کی عزت، ذہنی سکون اور زندگی کو متاثر کرے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور(26 نومبر 2026): شوہر کا بیوی پر ظلم اور تشدد ثابت ہونے پر لاہور ہائی کورٹ نے خاتون کو حقِ مہر لینے کا حق دار قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے بیوی پر جسمانی اور ذہنی تشدد سے متعلق ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ تشدد کا شکار بیوی کو خلع لینے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا بلکہ اسے تشدد کی بنیاد پر تنسیخِ نکاح کے ذریعے شادی ختم کرنے کا حق حاصل ہے اور ایسی صورت میں وہ حق مہر سے بھی محروم نہیں ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے درخواست گزار مریم ظفر کی اپیل پر ماتحت عدالتوں کے فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے یہ تاریخی حکم نامہ جاری کیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ شوہر کا کوئی بھی ایسا رویہ جو بیوی کی عزت، ذہنی سکون اور زندگی کو متاثر کرے، ظلم تصور ہوتا ہے اور تشدد کی بنیاد پر جاری ہونے والی تنسیخِ نکاح کی ڈگری کے تحت بیوی نکاح نامے میں درج پورا حق مہر وصول کرنے کی حقدار۔
عدالت نے شوہر کو حکم دیا کہ وہ بیوی کو نکاح نامے میں درج شرائط کے مطابق 5 ہزار روپے نقد، ڈھائی تولہ سونا، زرعی زمین اور 2 مکانات بطور حق مہر ادا کرے۔
اس کے علاوہ عدالت نے شوہر کو 5 لاکھ روپے خصوصی اخراجات اور 4 لاکھ روپے سامانِ جہیز کے معاوضے کی مد میں ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
فیصلے کے مطابق درخواست گزار مریم ظفر کی شادی دسمبر 2016 میں اپنے کزن عثمان سے ہوئی تھی۔ شادی کے تقریباً دو سال تک اولاد نہ ہونے پر دونوں میاں بیوی نے طبی معائنہ کروایا، جس میں شوہر میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کا نقص سامنے آیا۔
درخواست گزار کے مطابق اس کے بعد شوہر نے اسے ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور اپریل 2020 میں گھر سے نکال دیا، جس پر خاتون نے 2020 میں تنسیخِ نکاح اور حق مہر کی وصولی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











