سیالکوٹ پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
سیالکوٹ پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، 6 پسٹل اور ایک رائفل برآمد، مقدمات درج ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ کوتوالی پولیس نے رمیض اور ارسلان عرف شانی بٹ سے ایک ایک 30 بور پسٹل برآمد کیا۔ تھانہ موترہ پولیس نے محمد مشتاق سے 30 بور پسٹل اور سہیل انجم سے 9 ایم ایم پسٹل برآمد کیا۔ تھانہ کوٹلی سید امیر پولیس نے آصف حسین سے اور تھانہ بڈیانہ پولیس نے ندیم اختر سے ایک ایک 30 بور پسٹل برآمد کیا۔ تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے اقدامِ قتل کے مقدمے میں زیرِ حراست ملزم علی حیدر کی نشاندہی پر ایک رائفل برآمد کی۔
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ سیالکوٹ پولیس (ڈی پی او آفس) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











