حکومت کا انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- حکومت نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
- 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کے 5 ارکان شامل ہوں گے، چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو ملے گی۔
حکومت نے پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف نے اس پر اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں اپوزیشن کے 5 ارکان شامل ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن سے پارلیمانی کمیٹی کیلیے نام طلب کرنے کی ہدایت کی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کی دعوت کیلیے خط لکھیں گے، خط کے ذریعے اپوزیشن سے کمیٹی کیلیے 5 ارکان کے نام مانگے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپوزیشن کو شامل کر کے تمام جماعتوں کے درمیان قومی سطح پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں









