بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس میں شرکت غیر یقینی ہوگئی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق پالیسی کے تناظر میں ان کے دورہ پاکستان کے لیے سیاسی اجازت ملنے کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں، تاہم کانفرنس کے منتظمین کو امید ہے کہ وہ شرکت کی کوشش جاری رکھیں۔
- انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کے چیف آرگنائزر احمد رضا وٹو کے مطابق بھگونت مان کے قریبی ساتھی اور بھارتی پنجاب کے سیاست دان کرم جیت انمول سے ان کی بات ہوئی۔
- احمد رضا وٹو نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کی 27 سے 29 نومبر تک لاہور میں ہونے والی چوتھی انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس میں شرکت غیر یقینی ہوگئی۔
بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق پالیسی کے تناظر میں ان کے دورہ پاکستان کے لیے سیاسی اجازت ملنے کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں، تاہم کانفرنس کے منتظمین کو امید ہے کہ وہ شرکت کی کوشش جاری رکھیں۔
انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کے چیف آرگنائزر احمد رضا وٹو کے مطابق بھگونت مان کے قریبی ساتھی اور بھارتی پنجاب کے سیاست دان کرم جیت انمول سے ان کی بات ہوئی ہے، جنہوں نے بتایا کہ بھگونت مان پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں، تاہم بھارتی مرکزی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ہی وہ ویزے کے لیے درخواست دے سکیں۔
احمد رضا وٹو نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ پنجابی زبان، ادب اور ثقافت دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ ورثہ ہیں اور پنجابی کانفرنس پاک بھارت تعلقات میں بہتری اور عوامی روابط کے فروغ میں کردار ادا کرسکتی۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت متعدد بھارتی شخصیات کو کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے تھے۔ بھگونت مان نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں پاکستان سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور وہ کانفرنس میں شرکت کے خواہش مند ہیں۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بھارتی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اگر واہگہ اٹاری سرحد نہیں کھولی جاتی تو انہیں اور بھارتی پنجاب اسمبلی کے دیگر ارکان کو بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کے ذریعے گردوارہ دربار صاحب کرتارپور جانے اور مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











