بزرگ باپ کی گمشدگی، بیٹے کی بے چینی، اور سیالکوٹ پولیس کا انسانیت اور ہمدردی سے بھرپور کردار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
بزرگ باپ کی گمشدگی، بیٹے کی بے چینی، اور سیالکوٹ پولیس کا انسانیت اور ہمدردی سے بھرپور کردار سیالکوٹ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں 70 سالہ احسن الٰہی، جو فالج اور یادداشت کی کمزوری کے عارضے میں مبتلا ہیں، اچانک گھر سے لاپتہ ہوگئے۔ دو گھنٹے کی بے چین تلاش کے بعد بیٹے رضوان احمد نے اپنے والد کی گمشدگی کی اطلاع پکار 15 پر دی۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائنز پولیس فوری حرکت میں آئی اور بزرگ شہری کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی اور مسلسل کوششوں سے احسن الٰہی کو بحفاظت تلاش کرکے ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایک طرف بیٹے کو اپنا باپ واپس ملا تو دوسری طرف پولیس کو ایک خاندان کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹانے کا اعزاز حاصل ہوا۔
ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کا کہنا ہے کہ بزرگ گھر کی رونق اور دعاؤں کا سر چشمہ ہوتے ہیں ، ان کی حفاظت اور مشکل وقت میں شہریوں کی مدد کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
*سیالکوٹ پولیس — خدمت، تحفظ، احساس ❤️*
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ سیالکوٹ پولیس (ڈی پی او آفس) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











