ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پریس کلب کے باہر روڈ بلاک کرنے کے کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
- انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران پولیس کی جانب سے کیس کا باضابطہ ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔
- سماعت کے دوران وکیل صفائی ریاست علی آزاد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج ریکارڈ آ گیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کرلی تاہم رہائی ممکن نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پریس کلب کے باہر روڈ بلاک کرنے کے کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران پولیس کی جانب سے کیس کا باضابطہ ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران وکیل صفائی ریاست علی آزاد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج ریکارڈ آ گیا ہے، جس پر جج ابوالحسنات نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "آج بھی ریکارڈ نہ آتا تو میں ان کو بتاتا، آپ لوگوں نے کچھ کہنا ہے؟ چلیں رہنے دیں، ضمانت منظور کرتے ہیں۔۔
عدالت نے مزید کہا کہ پولیس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا معاملہ وہ خود دیکھ لیں۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔
پریس کلب کے باہر روڈ بلاک کیس میں ضمانت ملنے کے باوجود ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ جیل سے رہا نہیں ہو سکیں گے، کیونکہ اے ٹی سی نے بیرئیر ہٹانے سے متعلق ایک اور کیس میں دونوں کو پہلے سزا سنا رکھی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











