امریکی شکایت پر این سی سی آئی اے نے لاہور سے ملزم پکڑ لیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- گرفتار ملزم سے 2 موبائل فونز بھی برآمد کر لیےگئے. امریکی سفارتخانے اسلام آباد کی جانب سے شکایت این سی سی آئی اےکو بھجوائی گئی تھی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
- ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گوگل اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے امریکا میں مقیم 9سالہ بچی کو ہراساں کیا گیا، جنسی استحصال سے متعلق مواد طلب کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام سامنے آیا۔
- مبینہ اکاؤنٹ کے استعمال کا تعلق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے سامنے آیا جس پر این سی سی آئی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ہاشم طاہر کو گرفتار کیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): امریکی ادارے ایف بی آئی کی شکایت پر این سی سی آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کم عمربچی کو آن لائن جنسی استحصال کا نشانہ بنانے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم سے 2 موبائل فونز بھی برآمد کر لیےگئے. امریکی سفارتخانے اسلام آباد کی جانب سے شکایت این سی سی آئی اےکو بھجوائی گئی تھی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گوگل اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے امریکا میں مقیم 9سالہ بچی کو ہراساں کیا گیا، جنسی استحصال سے متعلق مواد طلب کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام سامنے آیا۔
مبینہ اکاؤنٹ کے استعمال کا تعلق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے سامنے آیا جس پر این سی سی آئی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ہاشم طاہر کو گرفتار کیا۔ آئی فون سےمتعلقہ گوگل اکاؤنٹ جبکہ اینڈرائیڈ فون سے ایک سم کارڈ بھی برآمد ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش اور ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک جائزہ جاری۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











