مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا محاصرہ! ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے مبینہ پولیس محاصرے اور انہیں گھر میں محبوس رکھنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
- یہ درخواست جے یو آئی کے وکیل ابرار حسین کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر پولیس افسران کو فریق بنایا گیا۔
- درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سربراہ جے یو آئی کی رہائش گاہ کے اطراف 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر کے انہیں گھر کے اندر محبوس کر دیا گیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے مبینہ محاصرے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی پولیس محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے مبینہ پولیس محاصرے اور انہیں گھر میں محبوس رکھنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
یہ درخواست جے یو آئی کے وکیل ابرار حسین کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر پولیس افسران کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سربراہ جے یو آئی کی رہائش گاہ کے اطراف 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر کے انہیں گھر کے اندر محبوس کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس حکام سے فضل الرحمان کی نظربندی یا حراست سے متعلق قانونی حکم نامہ طلب کیا گیا تاہم تاحال کوئی قانونی دستاویز پیش نہیں کی گئی۔
درخواست میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا غیر قانونی پولیس محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











