فلائی دبئی، مسافروں کی جان بچانے پر پائلٹ اور عملے کے لیے امارات کا اعلیٰ ایوارڈ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عرب نیوز کے مطابق اماراتی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز مسافروں اور جہاز کی حفاظت کے لیے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔
- یہ اعزاز دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے خود پیش کیا اور 30 ستمبر کے واقعے کے دوران عملے کی ذمہ داری کو سراہا۔
- فلائی دبئی کی پرواز ایف زی 1073 دبئی سے تل ابیب پرواز کے دوران پیش آنے والے واقعے میں معاون پائلٹ نے ساتھی انڈین کپتان سمت مچھر پر کاک پٹ میں کلہاڑی سے حملہ کیا تھا۔
- بعدازاں جہاز میں موجود ایک ایکسٹر پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت سعودی عرب میں اتار لیا تھا اور حکام کی جانب سے واقعے کو دہشت گردی کی کوشش قرار دیا گیا تھا اور وہ جہاز کو گرانا چاہتا تھا۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ہنگامی حالات میں مسافروں کی جان بچانے پر فلائی دبئی کے پائلٹ اور عملے کے ارکان کو آرڈر آف زاید دوم کے فرسٹ کلاس اعزاز سے نوازا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اماراتی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز مسافروں اور جہاز کی حفاظت کے لیے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔
یہ اعزاز دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے خود پیش کیا اور 30 ستمبر کے واقعے کے دوران عملے کی ذمہ داری کو سراہا۔
فلائی دبئی کی پرواز ایف زی 1073 دبئی سے تل ابیب پرواز کے دوران پیش آنے والے واقعے میں معاون پائلٹ نے ساتھی انڈین کپتان سمت مچھر پر کاک پٹ میں کلہاڑی سے حملہ کیا تھا، تاہم انہوں نے زخمی ہونے کے باوجود کاک پٹ کا درواز کھول دیا تھا اور مسافروں نے اندر آ کر حملہ آور کو قابو کر لیا تھا۔
بعدازاں جہاز میں موجود ایک ایکسٹر پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت سعودی عرب میں اتار لیا تھا اور حکام کی جانب سے واقعے کو دہشت گردی کی کوشش قرار دیا گیا تھا اور وہ جہاز کو گرانا چاہتا تھا۔
پائلٹس کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کے دوران طیارہ ہزاروں فٹ نیچے آ گیا تھا۔ زخمی کپتان کا پہلے سعودی عرب کے شہر تبوک کے اسپتال میں علاج کیا گیا، بعد ازاں انہیں مزید علاج اور صحت یابی کے لیے ابوظبی منتقل کیا گیا۔
نو اکتوبر کو اماراتی استغاثہ نے بتایا کہ تحقیقات کے مطابق معاون پائلٹ خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا اور یہ منصوبہ اس نے 11 ستمبر 2001 میں امریکہ میں ہونے والے حملوں سے متاثر ہو کر بنایا تھا۔
کپتان سمت مچھر کو مسافروں کی جان بچانے پر عالمی سطح پر ہیرو قرار دیا گیا۔ انڈین وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے بھی ان کی بہادری کو سراہا گیا۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے بھی کپتان کو تعریفی خط بھیجا اور ان کی صحت یابی کے بعد انہیں اسرائیل کا صدارتی اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں









