عمان میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق سلطنتِ عمان میں نافذ نئے لیبر قانون (رائل ڈیکری نمبر 53/2023) کے تحت ملازمت کے اختتام پر ملنے والے مالی فوائد۔
- قانون کے آرٹیکل 61 کے تحت وہ تمام کارکنان جو سوشل پروٹیکشن قانون کے تحت فراہم کردہ مراعات کے دائرہ کار میں نہیں آتے، وہ ملازمت کے خاتمے پر آجر سے گریچویٹی کے قانونی حقدار ہوں۔
- قانون کے مطابق ہر مکمل سال کی ملازمت کے بدلے کم از کم ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر گریچویٹی دی جائے گی، جبکہ ایک سال سے کم مدت ملازمت کی صورت میں ادائیگی کا حساب تناسب سے کیا جائے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): مسقط: عمان میں ملازمت ختم ہونے پر ملازمین کو بڑی سہولت دے دی گئی ، ہر سال کی سروس پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر گریچویٹی دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سلطنتِ عمان میں نافذ نئے لیبر قانون (رائل ڈیکری نمبر 53/2023) کے تحت ملازمت کے اختتام پر ملنے والے مالی فوائد اور اینڈ آف سروس گریچویٹی سے متعلق واضح قانونی ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں، جو ملازمین کو مضبوط مالی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
قانون کے آرٹیکل 61 کے تحت وہ تمام کارکنان جو سوشل پروٹیکشن قانون کے تحت فراہم کردہ مراعات کے دائرہ کار میں نہیں آتے، وہ ملازمت کے خاتمے پر آجر سے گریچویٹی کے قانونی حقدار ہوں۔
قانون کے مطابق ہر مکمل سال کی ملازمت کے بدلے کم از کم ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر گریچویٹی دی جائے گی، جبکہ ایک سال سے کم مدت ملازمت کی صورت میں ادائیگی کا حساب تناسب سے کیا جائے۔
گریچویٹی کا تعین ملازمت ختم ہونے کے وقت ملنے والی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر ہوگا۔ قانون کے نفاذ سے پہلے کی گئی ملازمت کی مدت بھی اس حساب میں شامل ہوگی۔
قانون کے تحت یہ نظام اس وقت تک جاری رہے گا جب تک سوشل پروٹیکشن قانون کے تحت متعارف کرایا جانے والا بچت کا نظام مکمل طور پر فعال نہیں ہوجاتا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










