ریلوے راوی پل کی سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں کی خصوصی تعیناتی کا حکم

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- آئی جی پاکستان ریلوے پولیس شہزادہ سلطان نے لاہور ریلوے اسٹیشن اور پاکستان ریلوے پولیس اسٹیشن لاہور کا تفصیلی دورہ کیا۔
- آئی جی نے مسافروں کی سہولت کے لیے ہیلپ سینٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مکمل فعال بنانے، جبکہ ریلوے اسٹیشن کے پارسل آفس کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔
- شہزادہ سلطان نے ریلوے یارڈز اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی مزید مؤثر اور فول پروف بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کا تحفظ، بہتر سہولیات اور مؤثر پولیسنگ یقینی بنائی جائے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): آئی جی پاکستان ریلوے پولیس شہزادہ سلطان نے ریلوے راوی پل کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی خصوصی تعیناتی کا حکم دے دیا۔
آئی جی پاکستان ریلوے پولیس شہزادہ سلطان نے لاہور ریلوے اسٹیشن اور پاکستان ریلوے پولیس اسٹیشن لاہور کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر پاکستان ریلوے پولیس ہیلپ سینٹر فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت۔
آئی جی نے مسافروں کی سہولت کے لیے ہیلپ سینٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مکمل فعال بنانے، جبکہ ریلوے اسٹیشن کے پارسل آفس کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔ اسکین شدہ سامان کی فوری شناخت کے لیے خصوصی سکیورٹی اسٹیکرز لگانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
شہزادہ سلطان نے ریلوے یارڈز اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی مزید مؤثر اور فول پروف بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کا تحفظ، بہتر سہولیات اور مؤثر پولیسنگ یقینی بنائی جائے۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











