جمعرات، 22 اکتوبر 2026ء11 جمادی الاول، 1448 ہجریھ6 کاتک 2083 بکرمی
اپنا پسرور
اپنا پسرور
pasrur.pk
بین الاقوامی
22 اکتوبر 2026صبح 6:27⏱️ 1 گھنٹے پہلے•پسرور نیوز بوٹ

دمام ایئرپورٹ حملے میں ایک شخص ہلاک: امریکہ مشرقِ وسطیٰ کے اڈوں پر فوجی موجودگی ’خاموشی سے‘ کم کر رہا ہے، رپورٹ

دمام ایئرپورٹ حملے میں ایک شخص ہلاک: امریکہ مشرقِ وسطیٰ کے اڈوں پر فوجی موجودگی ’خاموشی سے‘ کم کر رہا ہے، رپورٹ
رفتار:
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (316 الفاظ)

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی وزیر مملکت لانا ذکی نسیبہ کو باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے صدور کو خطوط ارسال کرکے نامزدگی کا باضابطہ اعلان کیا۔

لانا ذکی نسیبہ 2013 سے 2024 تک اقوام متحدہ میں یو اے ای کی مستقل مندوب رہ چکی ہیں۔ اس عرصے کے دوران انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی نائب صدر اور یو این ویمن کے ایگزیکٹو بورڈ کی چیئرپرسن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

وہ 2022-2023 کی مدت کے دوران دو مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سیکریٹری جنرل کی تقرری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کرتی ہے، تاہم اس کے لیے سلامتی کونسل کی سفارش ضروری ہوتی ہے۔

لانا ذکی نسیبہ متحدہ عرب امارات کی ایک سینئر سفارت کار، سیاست دان اور بین الاقوامی امور کی ماہر ہیں۔ وہ اس وقت یو اے ای کی وزیرِ مملکت ہیں اور اس سے قبل سیاسی امور کی معاون وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

لانا ذکی نسیبہ 2013 سے 2024 تک اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب رہیں۔ وہ اس منصب پر تعینات ہونے والی پہلی اماراتی خاتون تھیں۔ اقوام متحدہ میں اپنے طویل سفارتی کیریئر کے دوران انھوں نے مختلف بین الاقوامی معاملات، امن و سلامتی، انسانی امداد، پائیدار ترقی اور کثیرالجہتی سفارت کاری کے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا۔

📰 خبر کا باقاعدہ ماخذ و کریڈٹ: بی بی سی اردو اصل خبر کا سورس لنک دیکھیں ↗

یہ خبر قارئین کی بروقت آگاہی اور عوامی مفاد کے لیے خودکار سسٹم کے ذریعے شایع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق اشاعتی ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پسرور، پاکستان اور گردونواح کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
22 اکتوبر 2026•1 گھنٹے پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

ٹائیگر شروف پر حملے میں دو خواتین سمیت آٹھ ملزمان گرفتار: ’میری بیٹی بے قصور ہے‘

ممبئی پولیس نے بدھ کے روز ایک مقامی عدالت کو بتایا کہ بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے رکن انیل پانڈت کے کہنے پر فائرنگ کی گئی تھی۔

22 اکتوبر 2026•1 گھنٹے پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

’جس کی قسمت میں ہو گا اسے ضرور ملے گا‘: پانی میں ڈوبا گاؤں جہاں آج بھی لوگ ہیروں کی تلاش میں پہنچتے ہیں

اس گاؤں میں نہ موبائل سگنل کی مناسب سہولت ہے اور نہ ہی بنیادی انفراسٹرکچر، لیکن اس کے باوجود دور دراز علاقوں سے لوگ آج بھی یہاں ہیرے تلاش کرنے آتے ہیں۔ بعض افراد کئی کئی ہفتوں تک اپنے گھروں سے دور رہ

22 اکتوبر 2026•1 گھنٹے پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

گجرات میں نوجوان کا قتل: ’سعودی عرب سے آ کر‘ جنازے میں شریک بھائی ہی ملزم کیسے نکلا؟

دونوں بھائیوں کے والد خالد محمود کہتے ہیں کہ ’میری تو دنیا ہی برباد ہوگئی ہے۔۔۔ میرے سوا کسی کا نقصان نہیں ہوا، میرے دو بیٹے میری نظروں سے چلے گئے۔ ایک قتل ہوگیا اور دوسرا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جیل کی سل

22 اکتوبر 2026•1 گھنٹے پہلے•اپنا پسرور نیوز ڈیسک

خیبر پختونخوا کے ’غیرفعال‘ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کہاں ہیں اور ’شاہی مہمان خانہ‘ کیا ہے؟

خیبر پختونخوا کے غیرفعال وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی تحویل اور مقام سے متعلق درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت اور پولیس سے آج جواب طلب کر رکھا ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی

25 جولائی 2026•Mian Ashfaq

دیوان بہادر ایس۔ پی۔ سنگھا ایک ایسا رہنما جسے تاریخ نے کم یاد رکھا

دیوان بہادر ستیہ پرکاش سنگھا، معروف بہ نام ایس۔ پی۔ سنگھا، پسرور میں پیدا ہونے والے ماہرِ تعلیم، قانون دان، منتظم اور پارلیمانی رہنما تھے۔ پنجاب یونیورسٹی کی 1933ء کی سرکاری تاریخ

27 جنوری 2026•Mian Ashfaq

شہریوں کا پسرور میں اندرونِ شہر ون وے ٹریفک نظام نافذ کرنے کا مطالبہ

پسرور شہر کی اندرونی سڑکوں پر روز بروز بڑھتے ہوئے ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ تنگ سڑکوں پر دو طرفہ ٹریفک کی وجہ سے آئے روز لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں، جس سے نہ صرف ب...