تحریک تحفظ آئین پاکستان کا بیرسٹر سیف کے بیان پر سخت ردعمل، شوکاز نوٹس دینے کا مطالبہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحرک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بیرسٹر سیف کی اب نوکری چلی گئی۔
- انہوں ںے کہا کہ ہماری حکومت کو کے پی کے میں غیر آئینی طور پر ختم کیا گیا، وہاں ایک غیر اعلانیہ مارشل لاء لگا ہوا۔
- اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی، مذاکرات اصولوں کی بنیاد پر ہوں ناکہ سرنڈر کی بنیاد۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بیرسٹر سیف کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا سے درخواست کی ہے کہ انہیں شوکاز اور شٹ اَپ کال دی جائے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحرک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بیرسٹر سیف کی اب نوکری چلی گئی ہے، انہیں کوئی لفٹ نہیں کروا رہا اور ان کا پی ٹی آئی سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، وہ کس حوالے سے پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ہماری حکومت کو کے پی کے میں غیر آئینی طور پر ختم کیا گیا، وہاں ایک غیر اعلانیہ مارشل لاء لگا ہوا۔
اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی، مذاکرات اصولوں کی بنیاد پر ہوں ناکہ سرنڈر کی بنیاد پر، 4 نومبر کو متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلانے جا رہے ہیں جس میں آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا حتمی فیصلہ ہوگا۔
آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کو دعوت دینے یا نہ دینے سے متعلق ترجمان اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ ہم نے پہلے پیپلز پارٹی کو دعوت دے کر غلطی کی، پیپلز پارٹی نے بدلے میں خیبر پختون خوا میں کو کیا دیا اس پر ہم دعوت دینے پرشرمندہ ہیں۔
اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ پہلے پیپلز پارٹی ثابت کرے وہ کس طرف کھڑے ہیں، آئین کی بات کرنے والے بھٹو کو نکال کر آئین سامنے رکھیں تو وہ شرمندہ ہی ہوں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











