ایران سے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے اہم ہدایت

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایران سے عراق جانے کا واحد زمینی راستہ الشیب بارڈر 21 اکتوبر سے بند ہے اور آمدورفت معطل۔
- وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین بغداد اور نجف ایئرپورٹس کے ذریعے عراق جاسکتے ہیں۔
- ترجمان کا کہنا کہ زائرین ایران کے راستے عراق جانے سے قبل نئی سفری ہدایات ضرور دیکھیں اور زیارت گروپ آرگنائزر بھی زائرین کو بارڈر بندش سے فوری آگاہ کریں۔
- وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عراقی الشیب بارڈر سے مسافروں، گاڑیوں، تجارتی سامان کی آمدورفت تاحکم ثانی بند رہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اسلام آباد: ایران سے زمینی راستے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے اہم ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایران سے عراق جانے کا واحد زمینی راستہ الشیب بارڈر 21 اکتوبر سے بند ہے اور آمدورفت معطل ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین بغداد اور نجف ایئرپورٹس کے ذریعے عراق جاسکتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا کہ زائرین ایران کے راستے عراق جانے سے قبل نئی سفری ہدایات ضرور دیکھیں اور زیارت گروپ آرگنائزر بھی زائرین کو بارڈر بندش سے فوری آگاہ کریں۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عراقی الشیب بارڈر سے مسافروں، گاڑیوں، تجارتی سامان کی آمدورفت تاحکم ثانی بند رہے گی۔
ترجمان نے کہا کہ عراقی الشیب بارڈر بند ہونے کے باعث پاکستانی زائرین متبادل زمینی راستہ استعمال نہیں کرسکتے، روانگی سے قبل متعلقہ زیارت گروپ آرگنائزرز سے تازہ سفری صورتحال کی تصدیق کریں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











