سیف سٹی لاہور نے 40 سال سے بچھڑی بنگلہ دیشی خاتون کے اہل خانہ کو تلاش کرلیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی حلیمہ 2013 میں اسلام آباد میں لاوارث حالت میں ملی تھیں، اردو زبان سے ناواقفیت کے باعث وہ اپنی شناخت۔
- اس حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میرا پیارا‘ ٹیم نے حلیمہ کی جانب سے فراہم کردہ محدود معلومات کی بنیاد پر ان کے خاندان کی تلاش کا آغاز کیا۔
- اتھارٹی کے مطابق حلیمہ کے بتائے گئے آبائی گاؤں اور اہل خانہ کے ناموں کی مدد سے بالآخر سیف سٹی ٹیم بنگلہ دیش میں ان کے بیٹے اور بھتیجے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے گم شدہ افراد کی تلاش کے منصوبے ’میرا پیارا‘ نے ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کر لی جہاں سیف سٹی کی ٹیم نے 40 سال سے اپنے خاندان سے بچھڑی بنگلہ دیشی خاتون حلیمہ کے اہل خانہ کا سراغ لگاتے ہوئے مسلسل کوششوں، محدود معلومات اور مختلف ذرائع سے رابطوں کے نتیجے میں حلیمہ کے بیٹے اور بھتیجے کو بنگلہ دیش میں تلاش کر لیا۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی حلیمہ 2013 میں اسلام آباد میں لاوارث حالت میں ملی تھیں، اردو زبان سے ناواقفیت کے باعث وہ اپنی شناخت، آبائی علاقے اور اہل خانہ سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے سے قاصر تھیں، انہیں عارضی رہائش اور دیکھ بھال کے لیے ایدھی سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی سال سے مقیم تھیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میرا پیارا‘ ٹیم نے حلیمہ کی جانب سے فراہم کردہ محدود معلومات کی بنیاد پر ان کے خاندان کی تلاش کا آغاز کیا، ٹیم نے سوشل میڈیا، مقامی انتظامیہ اور دیگر دستیاب ذرائع سے مسلسل رابطے جاری رکھے اور مختلف معلومات کو یکجا کرکے تلاش کا دائرہ بنگلہ دیش تک وسیع کیا۔
اتھارٹی کے مطابق حلیمہ کے بتائے گئے آبائی گاؤں اور اہل خانہ کے ناموں کی مدد سے بالآخر سیف سٹی ٹیم بنگلہ دیش میں ان کے بیٹے اور بھتیجے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی، بعد ازاں مقامی حکام اور اہل خانہ سے رابطہ کرکے فراہم کردہ معلومات کی تصدیق بھی کی گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











