پنجاب حکومت کا کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کا منصوبہ بدانتظامی کا شکار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعظم شہباز شریف کے بارہ سال قبل شروع کیے گئے مفت ادویات کے منصوبے کو بدانتظامی نے بحران سے دوچار کردیا۔
- میو اسپتال لاہور، نشتر ہسپتال ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور کے ہسپتالوں میں بھی مذکورہ ادویات دستیاب نہیں، راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں بھی ادویات کی فراہمی بند۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پنجاب حکومت کا کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کا منصوبہ بدانتظامی کا شکار ہوگیا۔۔۔ خون کے کینسر سی ایم ایل میں مبتلا ہزاروں مریض گزشتہ پانچ ماہ سے زندگی بچانے والی مفت ادویات سے محروم ہیں، جون سے بند ہونے والی ادویات کی سپلائی تاحال بحال نہ ہوسکی، لاہور کے میو ہسپتال سے دیگر سرکاری ہسپتالوں کو بھی ادویات کی فراہمی بند ہونے کے باعث راولپنڈی سمیت پانچ بڑے مراکز کے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے بارہ سال قبل شروع کیے گئے مفت ادویات کے منصوبے کو بدانتظامی نے بحران سے دوچار کردیا۔۔۔ سی ایم ایل یعنی خون کے کینسر میں مبتلا مریض ٹاسیگنا (نیلوٹینیب) اور نیلو سیگنا جیسی اہم ادویات کے حصول کے لیے سرکاری ہسپتالوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔
میو اسپتال لاہور، نشتر ہسپتال ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور کے ہسپتالوں میں بھی مذکورہ ادویات دستیاب نہیں، راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں بھی ادویات کی فراہمی بند ہے، جہاں مریضوں کو پاکستان بیت المال سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جا رہا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں









