جمعرات، 5 نومبر 2026ء25 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
پاکپتن: بس اور ٹرک میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 33 زخمیکس کے نام پر کتنی پراپرٹی؟ گھر بیٹھے پتا لگائیں!ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے ELC - English Language Club برانچز کے ساتھ MOU سائن کیے ہیںقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کی فصیل، قلعہ اور تاریخی ریلوے جنکشنغلط ای چالان اب گھر بیٹھے منسوخ کروائیں!پولیس خدمت مرکز وین سیالکوٹ کی کاروائیAssistant Commissioner, Office Pasrur District Sialkotاختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہےخواتین کیلئے فری سکوٹی اور بائیک ٹریننگعوامی مسائل کا بروقت حل، سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیحپاکپتن: بس اور ٹرک میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 33 زخمیکس کے نام پر کتنی پراپرٹی؟ گھر بیٹھے پتا لگائیں!ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے ELC - English Language Club برانچز کے ساتھ MOU سائن کیے ہیںقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کی فصیل، قلعہ اور تاریخی ریلوے جنکشنغلط ای چالان اب گھر بیٹھے منسوخ کروائیں!پولیس خدمت مرکز وین سیالکوٹ کی کاروائیAssistant Commissioner, Office Pasrur District Sialkotاختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہےخواتین کیلئے فری سکوٹی اور بائیک ٹریننگعوامی مسائل کا بروقت حل، سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیحپاکپتن: بس اور ٹرک میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 33 زخمیکس کے نام پر کتنی پراپرٹی؟ گھر بیٹھے پتا لگائیں!ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے ELC - English Language Club برانچز کے ساتھ MOU سائن کیے ہیںقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کی فصیل، قلعہ اور تاریخی ریلوے جنکشنغلط ای چالان اب گھر بیٹھے منسوخ کروائیں!پولیس خدمت مرکز وین سیالکوٹ کی کاروائیAssistant Commissioner, Office Pasrur District Sialkotاختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہےخواتین کیلئے فری سکوٹی اور بائیک ٹریننگعوامی مسائل کا بروقت حل، سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیحپاکپتن: بس اور ٹرک میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 33 زخمیکس کے نام پر کتنی پراپرٹی؟ گھر بیٹھے پتا لگائیں!ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے ELC - English Language Club برانچز کے ساتھ MOU سائن کیے ہیںقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کی فصیل، قلعہ اور تاریخی ریلوے جنکشنغلط ای چالان اب گھر بیٹھے منسوخ کروائیں!پولیس خدمت مرکز وین سیالکوٹ کی کاروائیAssistant Commissioner, Office Pasrur District Sialkotاختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہےخواتین کیلئے فری سکوٹی اور بائیک ٹریننگعوامی مسائل کا بروقت حل، سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیح
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
پاکستان فائنل سے باہر۔. آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریلیا نے 177 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، محمد رضوان 67 اور فخر زمان 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دےدی ۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔ پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ تھی کہ ڈاکٹرز نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا اور وہ آج میچ کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست ہے البتہ آسٹریلیا آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے خلاف تمام 4 ناک آؤٹ میچز جیتا ہے۔ پاکستان کی اننگز پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، محمد رضوان 67 اور فخر زمان رنز 55 بناکر نمایاں رہے۔ پاکستانی اوپنرز نے آسٹریلیا کے خلاف بھی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور دونوں کے درمیان 71 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 10 ویں اوور میں گری جب کپتان بابر اعظم 34 گیندوں پر 39 رنز بناکر زمپاکی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانےوالے کھلاڑی بن گئے بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار چوکے سے اپنا کھاتا کھولا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھو ہیڈن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میتھو ہیڈن نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 265 رنز بنائے تھے جس سے زیادہ اب بابر کے رنز ہوگئے ہیں۔ ایک وکٹ گرنے کے بعد محمد رضوان اور فخر زمان کے درمیان 72 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ پاکستان ٹیم کا مجموعی اسکور 143 رنز پر پہنچا تو رضوان 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان ایک کیلنڈر ائیر میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف 67 رنز کی اننگزکھیل کر سال 2021 میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کرلیے۔ رضوان ایک کیلنڈر ائیر میں ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر ہیں۔ اس کے علاوہ محمد آصف پہلی گیند پر بغیر کوئی رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو شعیب ملک صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ فخر زمان آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2 اور پیٹ کمنز اور زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلے ہی اوور میں کپتان ایرون فنچ صفر پر شاہین شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان 51 رننز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن جب آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 52 رنز پر پہنچا تو مچل مارش 22 گیندوں پر 28 رنز بناکر شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 77 رنز پر گری،اسٹیون اسمتھ5 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے۔ پاکستان کو چوتھی کامیابی 89 رنز پر ملی جب سیٹ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کو پانچواں نقصان 96 رنز پر اُٹھانا پڑا جب خطرناک گلین میکسویل 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دےکی پہلی بار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

You May Also Like

View All News
Nov 5, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

History of Qila Sobha Singh Ahmadabad Fort and Historic Railway Junction

اٹھارویں صدی کے آخری عشرے میں سردار سوبھا سنگھ کنہیا کے تعمیر کردہ تاریخی قلعے اور 1915ء کے برطانوی ریلوے جنکشن کی مستند تاریخی داستان۔

Nov 5, 2026•Recent•وقاص احمد

پنجاب: Government of the Punjab - Official Updates

"اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، لیکن کسی پر بغیر ثبوت کرپشن کے سنگین الزامات لگانا اظہارِ رائے کی آزادی نہیں۔ سالک حسین نے خود تسلیم کیا کہ ان کے پاس کرپشن کے الزامات کے ٹھوس شواہد موجود نہیں، لہٰذا اب انہیں...

Nov 5, 2026•Recent•وقاص احمد

پنجاب: Government of the Punjab - Official Updates

خواتین کیلئے فری سکوٹی اور بائیک ٹریننگ۔