ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی زیر صدارت ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 12 دسمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی زیر صدارت ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 12 دسمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ضلع سیالکوٹ میں پانچ سال سے کم عمر کے 7 لاکھ 95 ہزار 877 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 2 ہزار 676 ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی جبکہ 133 مستقل ٹیمیں بنیادی و دیہی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں خدمات انجام دیں گی۔ 69 موبائل ٹیمیں لاری اڈوں، بس اڈوں، اہم چوکوں اور بازاروں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔
Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ (اویس مشتاق) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
تصویری البم و جائے وقوعہ کی دیگر جھلکیاں (4 تصاویر):
📸 تصویری جھلکیاں اور اہم مناظر (Photo Gallery)



اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں







