ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی بحالی کیلیے ہدایت جاری کرنے کی تردید کر دی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں بتایا کہ جے ڈی وینس کا ایران سے رابطہ طبی سامان کی فراہمی سے متعلق تھا، نائب صدر نے تہران کو طبی سامان فراہم کرنے کے معاملے پر مجھ سے رائے لی تھی۔
- قبل ازیں، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا۔
- اخبار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر جے ڈی وینس نے محسن رضائی کو ایک خط بھیجا ہے، جس کا مقصد ایران سے تعطل کے شکار امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنا۔
- بعدازاں، ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے خط موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): (29 اکتوبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے امن مذاکرات کی بحالی کیلیے نائب صدر جے ڈی وینس کو ہدایت دینے کی تردید کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں بتایا کہ جے ڈی وینس کا ایران سے رابطہ طبی سامان کی فراہمی سے متعلق تھا، نائب صدر نے تہران کو طبی سامان فراہم کرنے کے معاملے پر مجھ سے رائے لی تھی۔
قبل ازیں، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی سے رابطہ کیا تاکہ امن مذاکرات بحال کیے جا سکیں اور ایران پر امریکا کے ممکنہ نئے حملے کو روکا جا سکے۔
اخبار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر جے ڈی وینس نے محسن رضائی کو ایک خط بھیجا ہے، جس کا مقصد ایران سے تعطل کے شکار امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنا ہے۔
بعدازاں، ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے خط موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کو یہ خط موصول ہو چکا ہے لیکن تاحال اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، تہران 7 شرائط کی تکمیل پر سختی سے زور دیتا ہے، امریکا کو یہ شرائط پوری کرنا ہوں گی، کوئی ایسا مؤقف جو ایران کے ٹھوس لائحہ عمل کو کمزور کرے ناقابلِ قبول ہے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











