مولانا کو سرکاری پیسے دیے جاتے تھے تو اس کا کہیں کوئی ریکارڈ ضرور ہوگا، کامران مرتضیٰ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آج فرمائشی پروگرام تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر کیچڑ اچھالا جائے۔
- سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ چار سال بعد یاد آنے والا مکا اپنے منہ پر مارنا چاہیے، موجودہ حکمرانوں کی نااہلی سے کشمیر کا معاملہ اس نہج پر پہنچا۔
- کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دونوں وزراء کو ایک دن بعد خیال آیا کہ مولانا کو جواب دیا جائے، محسن نقوی سخت زبان استعمال کیے بغیر کہہ سکتے تھے کہ انہیں اسپیشل ٹاسک ملا۔
- رہنما جے یو آئی نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں بلایا تھا تو اسی وقت کہنا چاہیے تھا آپ حصہ مانگ رہے ہیں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا کو سرکاری پیسے دیے جاتے تھے تو اس کا کہیں کوئی ریکارڈ ضرور ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آج فرمائشی پروگرام تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر کیچڑ اچھالا جائے، مولانا کسی کے پاس نہیں گئے تھے بلکہ اسپیکر وزیراعظم کا پیغام لائے تھے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ چار سال بعد یاد آنے والا مکا اپنے منہ پر مارنا چاہیے، موجودہ حکمرانوں کی نااہلی سے کشمیر کا معاملہ اس نہج پر پہنچا۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دونوں وزراء کو ایک دن بعد خیال آیا کہ مولانا کو جواب دیا جائے، محسن نقوی سخت زبان استعمال کیے بغیر کہہ سکتے تھے کہ انہیں اسپیشل ٹاسک ملا ہے۔
رہنما جے یو آئی نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں بلایا تھا تو اسی وقت کہنا چاہیے تھا آپ حصہ مانگ رہے ہیں۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ 2024 میں ہم بھی چاہتے تو دو تین وزارتیں لے سکتے تھے، اگر مولانا اتنے خراب تھے تو وزیراعظم ان کے پاس لوگ کیوں بھیج رہے تھے۔
رہنما جے یو آئی نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے موقع پر طلال چوہدری میرے پاس ایک آفر لائے تھے، مولانا بالکل بھی غصے میں نہیں ہیں بلکہ وہ پارٹی کی ہدایت پرچل رہے ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں
متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:
اسی زمرے کی مزید خبریں











