لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ، مزید 3 روز کی توسیع

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے دفعہ 144 کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پابندی 26 نومبر سے 29 نومبر تک تین روز کے لیے مزید نافذ رہے۔
- نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے، ضلع لاہور میں 5 یا زائد افراد کے اجتماع اور جلوس پر پابندی ہوگی۔
- مزید بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی اجتماع پر اکسانے کی کارروائی پر بھی مکمل پابندی عائد ہے تاہم شادی بیاہ، نماز جنازہ، تدفین اور عبادت گاہوں میں نماز کی ادائیگی پابندی سے مستثنیٰ۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3 روز کی توسیع کردی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے دفعہ 144 کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پابندی 26 نومبر سے 29 نومبر تک تین روز کے لیے مزید نافذ رہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے، ضلع لاہور میں 5 یا زائد افراد کے اجتماع اور جلوس پر پابندی ہوگی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی اجتماع پر اکسانے کی کارروائی پر بھی مکمل پابندی عائد ہے تاہم شادی بیاہ، نماز جنازہ، تدفین اور عبادت گاہوں میں نماز کی ادائیگی پابندی سے مستثنیٰ۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











