قطر کی جانب سے امن معاہدے کے نکات موصول؛ ایران کا ردعمل سامنے آگیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات مذاکرات میں شریک ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائی۔
- مذاکرات سے واقف ایرانی عہدیدار نے مزید بتایا کہ قطر کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو باقاعدہ امن معاہدہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔
- انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے معاملے پر کسی قسم کی لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں۔
- دوسری جانب مذاکرات سے آگاہ ایک اور ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ قطری ثالثوں نے اتوار کے روز ایران کو جنگ ختم کرنے کے لیے ایک مسودہ پیش کیا تھا جس پر ایران غور کر رہا ہے اور جمعے تک جواب متوقع۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ ختم کرانے کے لیے قطر کی جانب سے نئی امن تجویز پیش کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں صرف ایسے خیالات پیش کیے گئے ہیں جو ناقابلِ قبول ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات مذاکرات میں شریک ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائی۔
مذاکرات سے واقف ایرانی عہدیدار نے مزید بتایا کہ قطر کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو باقاعدہ امن معاہدہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔
انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے معاملے پر کسی قسم کی لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں۔
دوسری جانب مذاکرات سے آگاہ ایک اور ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ قطری ثالثوں نے اتوار کے روز ایران کو جنگ ختم کرنے کے لیے ایک مسودہ پیش کیا تھا جس پر ایران غور کر رہا ہے اور جمعے تک جواب متوقع ہے۔
اس ذریعے کے بقول مجوزہ معاہدے میں سات روزہ لائحہ عمل شامل ہے جس کے تحت دونوں فریق روزانہ اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات کریں گے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











