صدر زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ظہور پیلس پہنچے، اُن کے ہمراہ گورنر پنجاب، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
- صدر مملکت نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں قومی معاملات اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب کے ہمراہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ظہور پیلس پہنچے، اُن کے ہمراہ گورنر پنجاب، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
صدر مملکت نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں قومی معاملات اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











