سیالکوٹ:ڈسکہ: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے خلاف درج میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے خلاف درج دونوں مقدمات میں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔
- تھانہ موترہ میں دو افراد ریحان اور عقیل کی ہلاکت کے مقدمہ نمبر 1335/26 میں دونوں کے ورثا کے راضی نامہ بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ): پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے خلاف درج میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے خلاف درج دونوں مقدمات میں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ صدر ڈسکہ میں دھمکیاں دینے کے مقدمہ نمبر 1026/26 میں مسٹر پتلو کی ضمانت کنفرم ہوگئی، جس کے بعد مچلکہ جات بھی جمع کرادیے گئے۔
تھانہ موترہ میں دو افراد ریحان اور عقیل کی ہلاکت کے مقدمہ نمبر 1335/26 میں دونوں کے ورثا کے راضی نامہ بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











