خواتین ہوشیار ! اس ہارمونل دوا کا استعمال ہرگز نہ کریں

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ڈرگ کنٹرول حکام نے ہارمونل دوا ڈائیڈروجیسٹرون 10 ملی گرام کی ایک مخصوص بیچ کو جعلی قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
- پنجاب حکومت کے جاری کردہ پبلک نوٹس میں کہا گیا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب نے دوا کو جعلی قرار دیا ہے، جس کے بعد صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ نے فوری الرٹ جاری کرنے کی ہدایت۔
- نوٹس میں بتایا گیا کہ دوا کا نام Dydrogesterone 10mg ہے، جبکہ اس کا بیچ نمبر DQ-010 اور میعادِ استعمال نومبر 2027 درج۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : ہارمونل دوا ڈائیڈروجیسٹرون 10 ملی گرام کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا، مریضوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ بیچ کی دوا استعمال نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ڈرگ کنٹرول حکام نے ہارمونل دوا ڈائیڈروجیسٹرون 10 ملی گرام کی ایک مخصوص بیچ کو جعلی قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
پنجاب حکومت کے جاری کردہ پبلک نوٹس میں کہا گیا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب نے دوا کو جعلی قرار دیا ہے، جس کے بعد صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ نے فوری الرٹ جاری کرنے کی ہدایت۔
نوٹس میں بتایا گیا کہ دوا کا نام Dydrogesterone 10mg ہے، جبکہ اس کا بیچ نمبر DQ-010 اور میعادِ استعمال نومبر 2027 درج۔
دوا کو کراچی کی کمپنی میرک فارماسیوٹیکلز کے نام سے تیار کردہ ظاہر کیا گیا، تاہم نوٹس میں اس کمپنی کو فرضی قرار دیا گیا۔
یہ دوا رحیم یار خان کے علاقے بنگلہ مانتھر میں واقع سلمان سعید میڈیکل اسٹور سے برآمد کی گئی۔
ڈرگ کنٹرول حکام نے فارمیسیوں، میڈیکل اسٹورز، ہول سیلرز اور تقسیم کاروں کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ دوا کی فروخت، فراہمی اور تقسیم فوری طور پر روک دی جائے اور موجودہ اسٹاک کی تفصیلات متعلقہ حکام کو فراہم کی جائیں۔
عوام اور مریضوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ بیچ کی دوا استعمال نہ کریں اور ادویات صرف مستند اور مجاز میڈیکل اسٹورز سے حاصل کریں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں







