خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن

خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن، ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں سیمینار سے خطاب
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے اے ایس پی سٹی سرکل بشرا عزیز کے ہمراہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینار میں شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد بھی سیمینار میں شریک تھی۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر خاتون کو گھر، تعلیمی ادارے، کام کی جگہ اور عوامی مقامات پر تحفظ اور احترام کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ اگر انہیں تشدد، ہراسانی یا آن لائن بلیک میلنگ کا سامنا ہو تو وہ اعتماد کے ساتھ پولیس سے رابطہ کریں۔ متاثرہ خاتون کی بات توجہ سے سننا، اس کی شناخت اور عزتِ نفس کا خیال رکھنا اور شکایت پر بروقت کارروائی کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔
کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے پُرعزم ہے۔ خواتین پکار 15، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے مدد حاصل کر سکتی ہیں، جبکہ پنک موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعے پولیس خدمات ان کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہیں۔
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ سیالکوٹ پولیس (ڈی پی او آفس) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
تصویری البم و جائے وقوعہ کی دیگر جھلکیاں (4 تصاویر):
📸 تصویری جھلکیاں اور اہم مناظر (Photo Gallery)



اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں







