ایران سے عراق جانے کا واحد زمینی راستہ تاحال بند ہے زائرین نوٹ کرلیں، مذہبی امور

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپنے بیان میں ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ زائرین کے لیے ایران سے عراق جانے کا واحد زمینی راستہ الشیب بارڈر باضابطہ اطلاع کے مطابق 21 اکتوبر سے آمدورفت کے لیے معطل۔
- ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین ایران کے راستے عراق جانے سے قبل نئی سفری ہدایات ضرور دیکھیں جب کہ زیارت گروپ آرگنائزر (ZGOs) پاکستانی زائرین کو بارڈر کی بندش سے فوری طور پر آگاہ کریں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ایران سے عراق جانے کا واحد زمینی راستہ الشیب بارڈر بند ہے، پاکستانی زائرین نوٹ کرلیں۔
اپنے بیان میں ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ زائرین کے لیے ایران سے عراق جانے کا واحد زمینی راستہ الشیب بارڈر باضابطہ اطلاع کے مطابق 21 اکتوبر سے آمدورفت کے لیے معطل ہے، الشیب بارڈر سے مسافر، گاڑیوں اور تجارتی سامان کی آمدورفت تاحکم ثانی بند رہے گی، ایران میں موجود پاکستانی زائرین فی الحال بغداد اور نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے ذریعے عراق جا سکتے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین ایران کے راستے عراق جانے سے قبل نئی سفری ہدایات ضرور دیکھیں جب کہ زیارت گروپ آرگنائزر (ZGOs) پاکستانی زائرین کو بارڈر کی بندش سے فوری طور پر آگاہ کریں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











