کراچی؛ بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- گرفتار ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
- فیروز آباد پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے ما۔
- تفصیلات کے مطابق فیروز آباد پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے نے انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ملزم قاسم ع۔
گرفتار ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
فیروز آباد پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق فیروز آباد پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے نے انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ملزم قاسم عرف قاسو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات آئس بھی برآمد کرلی گئی۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم شہرِ کے مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، گرفتار ملزم قاسم عرف قاسو ولد عبد الحق ماضی میں بھی ماڈل کالونی، ملیر سٹی اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے تھانے میں درج مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، گرفتار ملزم کے نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو
یہ خبر قارئین کی بروقت آگاہی اور عوامی مفاد کے لیے خودکار سسٹم کے ذریعے شایع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق اشاعتی ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










