کبھی نہیں کہا کہ شروع میں بولنگ چاہیے یا آخر میں: حارث رؤف

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایک بیان میں قومی کرکٹر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز میں بطور ٹیم ہم نے بہت اچھا کھیلا ہے، نسیم شاہ، شاہین آفریدی دوبارہ سے اکٹھے ہوئے ہیں، کوشش ہوتی ہے وکٹیں لیں۔
- انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں اسکور زیادہ کرنا ہوگا اور اسے روکنا بھی ہو گا، 34 اوورز کے بعد گیند کا تبدیل ہونا بولنگ سائیڈ پر فرق ڈالتا۔
- فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہورکی پچ فریش لگ رہی ہے، بولرزکو سپورٹ مل سکتی ہے، دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں آج کل بولرزکو رنز پڑ رہے ہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کے ساتھ مل کر بولنگ کرانے میں مزہ آتا ہے، کبھی نہیں کہا کہ شروع میں بولنگ چاہیے یا آخر میں۔
ایک بیان میں قومی کرکٹر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز میں بطور ٹیم ہم نے بہت اچھا کھیلا ہے، نسیم شاہ، شاہین آفریدی دوبارہ سے اکٹھے ہوئے ہیں، کوشش ہوتی ہے وکٹیں لیں، 2 میچز میں فخر زمان اور صائم ایوب پرفارم نہیں کر سکے لیکن مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں اسکور زیادہ کرنا ہوگا اور اسے روکنا بھی ہو گا، 34 اوورز کے بعد گیند کا تبدیل ہونا بولنگ سائیڈ پر فرق ڈالتا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہورکی پچ فریش لگ رہی ہے، بولرزکو سپورٹ مل سکتی ہے، دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں آج کل بولرزکو رنز پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بھی دستیاب رہتا ہوں، چھکے صرف مجھے نہیں پڑتے دنیا میں ہر بولرز کو مار پڑتی۔
انگلینڈ کے کپتان شان ٹیٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شان ٹیٹ ہمارے ساتھ پہلے بھی کام کر چکے ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










