ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر تیز رفتار عمل سے پاکستان کی فی کس آمدنی 2050 تک 3 گنا ہوسکتی ہے، ورلڈ بینک. 📌 Key Highlights & Quick Takeaways: عالمی بینک گروپ نے کہا ہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر تیز رفتار عملدرآمد کے ذریعے پاکستان کی فی کس آمدنی 2050ء تک تین گنا ہوسکتی ہے، پاکستان ن. یہ بات عالمی بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہی گئی۔. رپورٹ کے مطابق معاشی استحکام کے حصول میں پیش رفت کے بعد پاکستان کو تیز رفتار اور پائیدار اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا اہم م. عالمی بینک گروپ نے کہا ہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر تیز رفتار عملدرآمد کے ذریعے پاکستان کی فی کس آمدنی 2050ء تک تین گنا ہوسکتی ہے، پاکستان نے معاشی استحکام بحال کرنے میں حقیقی پیش رفت کی ہے، معاشی اشاریوں میں بہتری آئی۔ یہ بات عالمی بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق معاشی استحکام کے حصول میں پیش رفت کے بعد پاکستان کو تیز رفتار اور پائیدار اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا اہم موقع میسرآیا ہے ،گزشتہ چند برسوں کے دوران مستحکم معاشی پالیسیوں نے معیشت کو استحکام دینے اور ترقی کا تسلسل برقرار رکھنے میں مدد دی تاہم مشرق وسطیٰ کے تنازع کے اثرات بھی معیشت پر مرتب ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026ء میں حقیقی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو بڑھ کر 3. 7 فیصد ہو گئی جو مالی سال 2025ء میں 3. 2 فیصد تھی، محصولات میں اضافے اور اخراجات پر قابو پانے کے اقدامات کے نتیجے میں بنیادی مالیاتی سرپلس مالی سال 2026 ءمیں جی ڈی پی کے ریکارڈ 2. 9 فیصد تک پہنچ گیا، ترسیلات زر میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ بڑھانے میں مدد ملی۔ رپورٹ کے مطابق ان معاشی بہتریوں کے اعتراف میں کریڈٹ ریٹنگ کے کے دو بڑے اداروں ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی بہتر کی جبکہ 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کے اجراء سے پاکستان کی عالمی ڈیبٹ مارکیٹ میں واپسی ممکن ہوئی۔ Official Wire Source & Legal Disclaimer Read ▼ 📰 Official Source & Legal Provenance: Express Pakistan Documented Wire Record Editorial & Legal Notice: Ingested and verified from official journalistic wire (Express Pakistan) under applicable press regulations. Full primary documentary sources are permanently archived.