پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین پیٹرول پمپ مالکان کے لیے عذاب بن گیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ (روزانہ) تعین کے فیصلے کے خلاف پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم سے ہنگامی بنیادوں پر ملاقات کا وقت مانگ لیا۔
- پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کو تحریری خط ارسال کیا۔
- جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کے باعث پمپ مالکان کو اسٹاک مینجمنٹ میں انتہائی شدید مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین پیٹرول پمپ مالکان کے لیے عذاب بن گیا، پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر سے ہنگامی ملاقات کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ (روزانہ) تعین کے فیصلے کے خلاف پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم سے ہنگامی بنیادوں پر ملاقات کا وقت مانگ لیا۔
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کو تحریری خط ارسال کیا۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کے باعث پمپ مالکان کو اسٹاک مینجمنٹ میں انتہائی شدید مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا۔
خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین سے پیٹرولیم ڈیپو اور پمپ انڈسٹری کا کاروبار شدید مالی نقصان کا شکار ہو رہا ہے، اس اہم مسئلے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر باقاعدہ مشاورت اور حکمتِ عملی طے کرنے کی اشد ضرورت۔
وائس چیئرمین نے اپنے خط میں وفاقی وزیر پیٹرولیم سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور پمپ اونرز کے ساتھ ہنگامی اجلاس بلا کر اس پالیسی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کا فوری اور پائیدار حل نکالیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










