پنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- آڈٹ رپورٹ کے مطابق سابق دور حکومت میں ادویات کی فراہمی کا ٹھیکہ ایک مقامی ادویات ساز کمپنی کو دیا گیا، جو مطلوبہ تجربہ نہیں رکھتی تھی۔
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے معاملے میں سنگین بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کا کورونا وائرس کے باعث ادویات کی فراہمی میں تاخیر کا مؤقف مسترد کر دیا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے سرکاری اسپتال کے لیے ادویات کی فراہمی کا ٹھیکہ مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے دینے اور 145 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق سابق دور حکومت میں ادویات کی فراہمی کا ٹھیکہ ایک مقامی ادویات ساز کمپنی کو دیا گیا، جو مطلوبہ تجربہ نہیں رکھتی تھی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کمپنی نے تین ماہ کی مدت میں فراہم کی جانے والی ادویات ایک سال میں فراہم کیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے معاملے میں سنگین بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کا کورونا وائرس کے باعث ادویات کی فراہمی میں تاخیر کا مؤقف مسترد کر دیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










