پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، صرف 10 کلو بیگ فروخت ہوگا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔
- اجلاس میں وزیراعلیٰ کو سبزیوں، دالوں اور دیگر اجناس سمیت 15 اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔
- مریم نواز نے آٹے اور گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بین الصوبائی سرحدوں کی کڑی نگرانی اور تمام اضلاع میں گندم کی بوائی کا ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند کرکے مارکیٹ میں صرف 10 کلو آٹے کا بیگ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، گندم کی کاشت، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور رمضان المبارک میں ضروری اشیا کی مناسب نرخوں پر دستیابی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو سبزیوں، دالوں اور دیگر اجناس سمیت 15 اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 اشیا کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، بعض اشیا کے نرخوں میں 252 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ بیشتر اشیائے خورونوش اور دالوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
مریم نواز نے آٹے اور گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بین الصوبائی سرحدوں کی کڑی نگرانی اور تمام اضلاع میں گندم کی بوائی کا ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں گندم کی بوائی کا مقررہ ہدف پورا کرنے اور سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ نمبردار، گھوڑی پال اسکیم اور اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم کے تحت مختص تمام اراضی پر گندم ہی کاشت کی جائے گی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










