پنجاب حکومت نے آبی ذخائر کو آلودگی سے بچانے کا منصوبہ لانچ کر دیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- صوبے کے مختلف دریاؤں،بیراجوں پر پانی کے معیار کی نگرانی کے لیے 15 خودکار مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جہاں ہر گھنٹے بعد پانی کے 14 مختلف معیارات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
- محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے تحت قائم ماحولیاتی مانیٹرنگ سینٹر کے انچارج نور احمد نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح فضائی۔
- انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی پر راوی سائفن اور ہڈیارہ ڈرین کے سنگم کے قریب مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جبکہ دریائے چناب پر ہیڈ۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے بعد صوبے کے دریاؤں، نہروں اور قدرتی آبی ذخائر کو آلودگی سے بچانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
صوبے کے مختلف دریاؤں،بیراجوں پر پانی کے معیار کی نگرانی کے لیے 15 خودکار مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جہاں ہر گھنٹے بعد پانی کے 14 مختلف معیارات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ اس نظام کے ذریعے پانی کے معیار کی مسلسل نگرانی کے ساتھ واٹر کوالٹی انڈیکس جاری کرنے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے تحت قائم ماحولیاتی مانیٹرنگ سینٹر کے انچارج نور احمد نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح فضائی آلودگی کی پیمائش کے لیے ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کیا جاتا ہے، اسی طرح پانی کے معیار سے متعلق انڈیکس بھی باقاعدگی سے جاری کیا جائے گا۔ اس اقدام سے دریاؤں میں آلودگی کی سطح اور اس کے اسباب کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی پر راوی سائفن اور ہڈیارہ ڈرین کے سنگم کے قریب مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جبکہ دریائے چناب پر ہیڈ مرالہ، خانکی اور ہیڈ تریموں اور دریائے سندھ پر کالا باغ سمیت مختلف مقامات پر پانی کے معیار کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
دریاؤں کے مختلف مقامات پر نصب اسٹیشنز سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کی مدد سے آلودگی کی سطح میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ہڈیارہ ڈرین میں آلودگی کے ذرائع کا تعین کرنے کے لیے بھی سائنسی تحقیق جاری ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈرین کے 56 مقامات سے پانی کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، جن کے درمیان تقریباً ایک کلومیٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










