پسرور موٹرسائیکل چوری میں اضافہ پولیس خاموش تماشائی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- احاطہ کچہری سے موٹرسائیکل چوری، کئی روز گزرنے کے باوجود سراغ نہ مل سکا۔
- احاطہ کچہری پسرور میں موٹر سائیکل چوری کی واردات، کئی روز گزرنے کے باوجود چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد نہ ہو سکی، متاثرہ شہری انصاف اور اپنی موٹرسائیکل کی و۔
- تفصیلات کے مطابق کوٹ کلال، گنڈہ سنگھ کے رہائشی سید اظہار حسین شاہ 13 اکتوبر کو دن تقریباً 12 بجے اپنی موٹر سائیکل ماڈل 26۔
- CD-70، نمبر BHK-4990 احاطہ کچہری پسرور میں کھڑی کرکے اپنے کام کے سلسلے میں کچہری چلے گئے۔
پسرور۔ احاطہ کچہری سے موٹرسائیکل چوری، کئی روز گزرنے کے باوجود سراغ نہ مل سکا۔ احاطہ کچہری پسرور میں موٹر سائیکل چوری کی واردات، کئی روز گزرنے کے باوجود چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد نہ ہو سکی، متاثرہ شہری انصاف اور اپنی موٹرسائیکل کی واپسی کا منتظر۔
۔پسرور۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ کلال، گنڈہ سنگھ کے رہائشی سید اظہار حسین شاہ 13 اکتوبر کو دن تقریباً 12 بجے اپنی موٹر سائیکل ماڈل 26۔ CD-70، نمبر BHK-4990 احاطہ کچہری پسرور میں کھڑی کرکے اپنے کام کے سلسلے میں کچہری چلے گئے۔ تقریباً دو گھنٹے بعد جب وہ واپس آئے تو ان کی موٹرسائیکل موقع سے غائب تھی۔
متاثرہ شہری نے موٹر سائیکل کی تلاش کی، تاہم کوئی سراغ نہ ملنے پر تھانہ سٹی پسرور میں موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔ کئی روز گزرنے کے باوجود تاحال چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
شہری حلقوں نے متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موٹرسائیکل کی برآمدگی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










