پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایف کا انتباہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں یہ مشاہدات مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا سے متعلق اپنی علاقائی رپورٹ میں پیش کئے جو گزشتہ ہفتے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے ایک ہفتے بعد گزشتہ روز جاری کی گئی۔
- رپورٹ کے مطابق درمیانی مدت کے دوران مصر، اردن اور مراکش کی بیرونی مالیاتی پوزیشن میں بہتری آنے کی توقع ہے، جس کی وجہ اجناس کی کم قیمتیں اور برآمدات میں تنوع ہوگا۔
- تاہم پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے، کیونکہ درآمدات میں اضافہ اور ترسیلاتِ زر میں کمی متوقع۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): آئی ایم ایف نے زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ رکھنے کیلئے شرحِ مبادلہ میں لچک برقرار رکھنے اور بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنے پر زور دیا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں یہ مشاہدات مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا سے متعلق اپنی علاقائی رپورٹ میں پیش کئے جو گزشتہ ہفتے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے ایک ہفتے بعد گزشتہ روز جاری کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق درمیانی مدت کے دوران مصر، اردن اور مراکش کی بیرونی مالیاتی پوزیشن میں بہتری آنے کی توقع ہے، جس کی وجہ اجناس کی کم قیمتیں اور برآمدات میں تنوع ہوگا۔
تاہم پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے، کیونکہ درآمدات میں اضافہ اور ترسیلاتِ زر میں کمی متوقع ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے جاری کھاتے کا خسارہ مجموعی قومی پیداوار کے ایک فیصد یعنی تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے، یہ تخمینہ حکومت کے تقریباً 2.5 ارب ڈالر کے سرکاری اندازے سے کہیں زیادہ۔
عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان کی مجموعی بیرونی مالیاتی ضروریات جی ڈی پی کے 22 سے 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جو ہم پلہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے اور مختلف مالیاتی خطرات کا باعث بن سکتی ہیں۔
رپورٹ میں حکومت اور تجارتی بینکوں کے درمیان گہرے تعلق کا بھی ذکر کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کے اندازے کے مطابق بینکوں کے مجموعی اثاثوں یا سرمایہ کاری میں سرکاری قرضوں سے متعلق ایکسپوڑر 63 فیصد ہے، جو ابھرتی ہوئی معیشتوں کی عمومی سطح سے کہیں زیادہ۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










